نعمان اعجاز کس بات پر حیران ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز لوگوں کا کورونا وبا کے دوران محبت اور ایثارکاعجب جذبہ دیکھ کر حیران و پریشان ہوگئے۔

اداکار نعمان اعجازنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے ۔ اس تصویر میں اداکار کے چہرے پر پر یشانی اور حیرت کے تاثرات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں
یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’ایس او پیز‘ کا عنوان دیتے ہوئے ایک واقعہ تحریر کیا۔

اداکارنے ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی صورتحال کے بارے میں بتایا کہ ‘ آج میں بینک کے باہر قطار میں کھڑا تھا تو مجھ سے آگے کھڑے شخص کی کوئی عزیزہ ماسک لگائے بغیر بینک میں داخل ہونے لگی تو سیکیورٹی گارڈ نے اسے روک دیا
انہوں نے مزید لکھا کہ اس شخص نے، جو مجھ سے آگے کھڑا تھا، اپنا ماسک اتار کے اس عورت کو دیا اور وہ اسے لگائے بینک میں چلی گئی. عورت نے باہر نکلنے پر ماسک واپس کیا تو اس شخص نے دوبارہ اپنے منہ پہ لگا لیا۔ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ایک آدمی اندر جانے لگا تو اس کے پاس بھی ماسک نہیں تھا. میرے آگے کھڑے شخص نے پھر وہی ماسک اتار کر اس آدمی کو دے دیا، باہر نکلنے پر اس آدمی نے شکریہ کے ساتھ ماسک واپس کیا تو اس شخص نے وہی ماسک دوبارہ اپنے منہ پہ لگا لیا۔

نعمان اعجاز نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وبا کے ان مشکل حالات میں محبت اور ایثار کا یہ جذبہ دیکھ کر میری تو آنکھیں نم ہو گئیں۔

آخر میں نعمان نے لکھا کہ ’معذرت ، جنہیں اردو پڑھنی نہیں آتی وہ پہلے اردو سیکھیں پھر پڑھ لیں۔ میں آپ سب سے بہت محبت کرتا ہو۔‘