دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز سے متعلق کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے 13 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور زمبابوے سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلا ٹیسٹ تین روز میں جیتے، بالنگ بیٹنگ ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے، وننگ کمبینیشن کے ساتھ چلیں گے
انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی 13 رکنی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

بابراعظم کا بتانا تھا کہ تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور حارث رؤف بھی 13 ارکان میں شامل
بابراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم شکست سے خوف زدہ نہیں یکدم چار سے پانچ تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں، فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راونڈر ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میں مڈل آڈر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے