پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ لیبر ونگ کے صدر نثار ابڑو کو قتل کی دھمکیاں ۔ سرداررحیم کی مذمت

کراچی  – پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندہ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم اور نائب صدر پیر سید اسماعیل شاہ نے اپنی مشترکہ پریس بیان میں فنکشنل لیگ لیبر ونگ سندھ کے صدر کامریڈ نثار ابڑو کو قتل کے ملنے والے دھمکیوں اور کھڑا پولیس کے جانب سے ایف آء آر داخل نہ کرنے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے والوں کو مقامی پولیس کے سرپرستی حاصل ہے۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی نااہل حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجاء سیاسی مخالفین کو حراساں کررہی ہے۔


رہنماوٗں نے مزید کہا ہے کہ کامریڈ نثار ابڑو لیبر ونگ سندھ کے صدر ہیں ان کو دھمکانے والے گرفتار نہ ہوئے تو سندھ میں لاکھوں مزدور سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔رہنماوٗں نے آئی جی سندہ پولیس ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ کامریڈ نثار ابڑو کو  ملنے والی دھمکیوں اور سر پرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کا فوری طور پر نوٹس لیکر قتل کے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف مقدمہ داخل کرکے فوری طور پر گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں