خیبرپختونخواہ میں مریضوں کی ڈرپ بوتل کھیتوں میں ڈرپ ایریگیشن کے لیے استعمال ہونے لگی

دنیا بھر میں کم پانی کے ذریعے فصلوں کی بہتر پیداوار کے حصول کو یقینی بنانے کی خاطر ڈرپ ایریگیشن کا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے ۔پاکستان میں بھی کسانوں نے اس طریقہ کار کو اپناتے ہوئے کم پانی سے بہتر فصلیں حاصل کرنا شروع کر دی ہیں لیکن پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک دلچسپ تصویر سامنے آئی ہے جس میں مریضوں کو لگنے والی ڈرک بوتل کو کھیتوں میں ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے لیے استعمال کیا جارہا ہے عین ممکن ہے کسی نے شرارت یا مذاق کے طور پر یہ ڈ رپ بوتل لگا کر تصویر بنائی ہو لیکن اس تصویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں اور اس کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں