رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں احکامات الہی اور سنت نبوی پر عمل کر کے دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اسلامی احکامات پر عمل

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان نے رمضان المبارک کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں احکامات الہی اور سنت نبوی پر عمل کر کے دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اسلامی احکامات پر عمل کرنے سے ہی مسلمان کی کامیابی ہے آج دنیا میں مسلمانوں کی نا کامی کی وجہ شرعی احکامات سے دوگردانی ہے متبرک مہینہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا حاصل کرنے کا مہینہ ہے ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ روزہ صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تزکیہ نفس کا نام ہے اللہ کے حکم کی بجا آواری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام کی برکتوں اور رحمتوں کو حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے کیونکہ یہ معلوم نہیں کہ آئندہ رمضان تک زندگی ساتھ بھی دیتی ہے کہ نہیں لہذا اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ قرب الہی حاصل کریں تاکہ دین و دنیا سنوار جائے جتنا ہو سکے مستحقین کی مدد کریں یہ ہی زندگی اور آخرت کا سرمایہ ہے