پی پی 84 خوشاب ضمنی انتخاب: نتائج آنے کا سلسلہ جاری

حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 229 میں سے 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتابج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک معظم کلو 38 ہزار 890 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ اُن کے مدمقابل حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی حسین خان بلوچ 32 ہزار 905 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن 76 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے محمد معظم شیر کلو 222 ووٹ لےکر آگے ہیں اور پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 71ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 99 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار کو 233 ووٹ لےکر برتری حاصل ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار 82 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر57 کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کچھ اس طرح ہے کہ ن لیگ کے محمد معظم شیر کلو 110ووٹ لےکر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 80 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 31 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے محمد معظم شیر کلو 345 ووٹ لےکر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 71ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 34 کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے محمد معظم شیر کلو 263 ووٹ لےکر برتری لیے ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 200 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 210 کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ یوں ہے کہ ن لیگ کے محمد معظم شیر کلو 394 ووٹ لےکر آگے ہیں اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 262 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 94 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار 313 ووٹ لےکر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار 191 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 5 کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کچھ یوں رہا، محمد معظم شیر کلو 70 ووٹ لےکر آگے ہیں، جبکہ علی حسین خان بلوچ 12 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 32 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار 369 ووٹ لےکر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار 126 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح پولنگ اسٹیشن نمبر 70 میں بھی غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق محمد معظم شیر کلو 476 ووٹ لےکر آگے ہیں اور علی حسین خان بلوچ 231 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 100 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتاتج کے مطابق ن لیگ کے محمد معظم شیر کلو 296 ووٹ لےکر آگے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 202 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 152 کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کچھ اس طرح ہے کہ ن لیگ کے محمد معظم شیر کلو 438 ووٹ لےکر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 216 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 169 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق محمد معظم شیر کلو 176 ووٹ لےکر آگے ہیں، علی حسین خان بلوچ 153 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 190 کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کچھ یوں ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 272 ووٹ لےکر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے محمد معظم شیر کلو 192 ووٹ لے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 214 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے محمد معظم شیر کلو 358 ووٹ لےکر سبقت لیے ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 111 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت تھی۔

حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

لوگوں نے روزے کی حالت میں بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمنٹے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ مرضی سے مہر لگوا رہے ہیں: عطاء تارڑ

خوشاب: نون لیگی امیدوار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

انتخاب کی مانیٹرنگ کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، جو انتخابی نتائج جاری ہونے تک فرائض سر انجام دیتی رہیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ملک معظم کلو، حکمراں جماعت تحریک انصاف کے علی حسین خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام حبیب کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔

اس حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے، جن میں سے 13 کو انتہائی حساس جبکہ 43 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

خوشاب: بغیر پرچی ووٹرز کو واپس بھیج دیا گیا

خوشاب ضمنی انتخاب: نون لیگی، PTI کارکنوں میں جھگڑا

پی پی 84 میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے جن میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 55 ہزار 104 جبکہ خواتین ووٹرز 1 لاکھ 37 ہزار 583 ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان قائم رکھنے کیلئے 540 رینجرز اور 2 ہزار 800 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔

حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جاتی رہی۔

ووٹرز بلا خوف ووٹ ڈالنے آئیں، الیکشن کمشنر کی اپیل
پی پی 84 خوشاب: پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے ووٹرز سے ووٹ ڈالنے آنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حلقے میں پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے یہ ہدایت بھی کی تھی کہ ووٹرز کورونا وائرس کی ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔

ڈی پی او خوشاب کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور وہاں کیئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

ڈی پی او خوشاب نے ان پولنگ اسٹیشنز پر عملے کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی۔

پگڑی، دھوتی و کُرتے پہنے ووٹر کی انٹری
پی پی 84 خوشاب: پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
مٹھہ ٹوانہ بوائز ہائی اسکول میں ایک بزرگ ووٹر روایتی انداز میں سر پر پگڑی، پاؤں میں کھسہ اور دھوتی پہن کر ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچے۔

ٹانگ سے معذور شخص ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا
پی پی 84 خوشاب: پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
خوشاب کے علاقے جوڑاں کلاں کا رہائشی ایک ٹانگ سے معذور رحیم بخش بھی ووٹ ڈالنے پہنچا جس نے ووٹ کاسٹ کردیا۔

رحیم بخش کا کہنا تھا کہ ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے یہ فرض ادا کرنے آیا ہوں۔

سادہ لوح خاتون ووٹ کہاں ڈال گئی؟
پی پی 84 خوشاب: پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
حلقہ پی پی 84 کے پولنگ اسٹیشن 205 پر اس وقت دل چسپ صورتِ حال سامنے آئی جب ایک سادہ لوح خاتون ووٹر بیلٹ باکس میں ووٹ ڈالنے سے لا علم نکلی۔

خاتون ووٹر نے مہر لگانے کے عمل کو خفیہ رکھنے کے لیے رکھی گئی گتے کی اسکرین میں اپنا ووٹ ڈال دیا۔

پتہ چلنے پر پریزائیڈنگ آفیسر نے گتے کی اسکرین سے خاتون کا ووٹ نکال کر خاتون سے بیلٹ باکس میں ڈلوایا۔

پولنگ اسٹیشن میں بچے کی پیدائش
پی پی 84 خوشاب: پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
خوشاب کے پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں جہاں ووٹر ووٹ کاسٹ رہے تھے وہیں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ایک دیہی مرکز صحت کو بھی پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، جہاں خاتون مریضہ مقررہ وقت پر طبی امداد کے لیے پہنچی۔

علاقے میں تعطیل کی وجہ سے ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں تھی، تاہم انھیں فون کرکے بلایا گیا۔

طبی امداد کے بعد خاتون نے بچے کو جنم دیا، جبکہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

نومولود کے والد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پہلا بچہ ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ الیکشن کے دن پیدا ہوا ہے۔

https://jang.com.pk/news/922361