K الیکٹرک،بن قاسم پاور اسٹیشن III کے پہلے یونٹ کی تعمیر، 70 فیصد کام مکمل

کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور اسٹیشنIII کے پہلے یونٹ کی تعمیر کا 70فیصد سے زائدکام مکمل ہو چکا پلانٹ اگلے 5سے 6ہفتوں میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا گورنر سندھ، عمران اسماعیل نے بن قاسم پاور اسٹیشنIII- (بی کیو پی ایس-III) کا دورہ کیا اور کراچی کے لیے بجلی کے نیٹ ورک میں حالیہ اضافے پر پیش رفت کا جائزہ لیا دورے کے بعد گورنر سندھ اور کے الیکٹرک کی سینئر لیڈ رشپ کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کے الیکٹرک نے رمضان اور موسم گرما 2021ء کے حوالے سے کمپنی کی تیاری کے بارے میں اپ ڈیٹ دیابن قاسم پاور اسٹیشن650 ملین امریکی ڈالرز کا منصوبہ ہے جس سے کے الیکٹرک کے جنریشن نیٹ ورک کی موجودہ گنجائش میں 900MW کا اضافہ ہو گاپروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور 450MW کے پہلے یونٹ کی تعمیر کا 70فیصد سے زائدکام مکمل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ یہ پلانٹ اگلے 5سے 6ہفتوں میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا پلانٹ کیلئے بنیادی ایندھن کے طور پر ری گیسیفائیڈ لیکوئیڈ نیچرل گیس (RLNG)استعمال کی جائے گی جس سے نہ صرف کاربن فٹ پرنٹ کم ہو گا بلکہ RLNG کی شمولیت سے کمپنی کے فیول مکس میں مزید ڈائیورسٹی آئے گی اور فرنس آئل کا استعمال ختم ہونے کی وجہ سے حکومت کیلئے درآمدی اخراجات کم ہوجائیں گےاس موقع پر سیمنس، ایس ایس جی سی اور پی ایل ایل کے سینئرافسران نے بھی کے الیکٹرک کے افسران کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی اور اس پر پائپ لائن کی تعمیر کی پیش رفت سے گورنر کوآگاہ کیایہ پائپ لائن بی کیو پی ایس- IIIکو 150mmcfd گیس فراہم کرے گی اور اس پربھی تیزی سے کام جاری ہے اور 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہےایس ایس جی سی اور پی ایل ایل کے درمیان گیس سپلائی ایگریمنٹ پر بھی پیش رفت جاری ہے اور توقع ہے کہ حکومت سے درکار منظوریاں ملنے کے بعد اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

https://jang.com.pk/news/922172?_ga=2.183110438.1683351231.1620196583-822188792.1620196577