گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پی ایچ ڈی اسکالر نازیہ پروین نے ڈاکٹر طاہرہ اقبال کی زیرنگرانی اپنا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ )اکیسویں صدی کے اردو ناولوں میں بیانیہ تنوع( مکمل کیا ہے

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پی ایچ ڈی اسکالر نازیہ پروین نے ڈاکٹر طاہرہ اقبال کی زیرنگرانی اپنا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ )اکیسویں صدی کے اردو ناولوں میں بیانیہ تنوع( مکمل کیا ہے ‘ صدر شعبہ ڈاکٹر صدف نقوی کے خصوصی تعاون اور رہنمائی سے تمام مراحل بخوبی سر انجام پائے ہیں محترمہ نازیہ پروین نے اپنے ایک بیان میں تمام دوست احباب اور بالخصوص اساتذہ اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دانشوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے موضوع سے متعلقہ موااد کی فراہمی میں معاونت کی ‘تعلیمی ماہرین نے اس تحقیقی مقالہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے تحسین پیش کی ہے کہ عصر حاضر میں تنقید و تحقیق کے میدان میں یہ مقالہ ادبی فن پاروں کو ایک مخصوص جہد فراہم کرے گا مقالہ نگار کی محنت شاقہ سے ادبی نقد و نظر کے معیارات میں مزید اضافہ کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ نازیہ پروین نے کہا کہ الحمدللہ، میرا پی ایچ ڈی کا مقالہ ڈاکٹر طاہره اقبال کی زیرنگرانی مکمل ہوا اور ڈاکٹر صدف نقوی صدر شعبہ گو رنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی خصوصی مدد سے جمع کروایا. ان کے بهر پور تعاون اور رہنمائ میں یہ مشکل کام پایہ تکمیل تک پہنچا .میں ڈاکٹر طاہره اقبال کی احسان مند ہوں اور خود کو قابل فخر محسوس کرتی ہوں کہ شفیق اور انسان دوست استاد کے زیر سایہ تحقیق و تنقید کا موقع ملا. جو موجودہ عہد کی نامور افسانہ نگار ہیں. اپنی فیملی، اپنے کولیگز، دوست احباب سب کی ممنون ہوں کہ ان کے تعاون سے ریسرچ ورک مکمل کر پائ. انڈیا سے تعلق رکھنے والے معززین کی ممنون ہوں . جنہوں نے موضوع سے متعلقہ مواد کی فراہمی میں میری مدد کی اللہ پاک ان کو اجر عظیم عطا فرمائے . ان میں سے چند ساتھی ہم سے بچھڑ چکے ہیں اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے. تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں اور دعا گو ہوں کہ وبا کے اس مشکل وقت میں اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان رکھے.