تمام تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بند

وفاقی وزیر اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل محمودالزمان کی زیرصدارت این سی او ‏سی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی ‏حکام نے شرکت کی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 8 سے 16 مئی تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر ‏مکمل پابندی ہوگی، پکنک اسپاٹس، ٹوریسٹ ریزورٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بندہوں گے ‏تفریحی مقامات کےاطراف ہوٹلز اورریسٹورنٹس بندرہیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے والے راستے ‏مکمل بندرکھےجائیں گے جب کہ شمالی علاقہ جات، سی ویو، ساحلی علاقے بند رہیں گے۔