ہم نے عثمان بوزدار کو چیف منسٹر پنجاب بنانے کے لیے تبدیلی کو ووٹ نہیں دیے تھے

نواز شریف کے طرز حکومت پر زبردست تنقید کرنے والے اور عمران خان کے بھرپور حمایت کرنے والے پاکستان کے ایک مشہور صحافی نے کہا ہے کہ ہم نے عثمان بوزدار کو چیف منسٹر پنجاب بنانے کے لیے تبدیلی کو ووٹ نہیں دیے تھے نہ ہی اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا وزیر بنانے کے لئے تبدیلی کو ووٹ دیے گئے تھے اور نہ ہی باجی  کو ترجمان بنانے کے لیے تبدیلی کو ووٹ دیے تھے ۔ہم سچے دل سے سمجھتے تھے کہ عمران خان واقعی ہماری قسمت بدل سکتا ہے ہم نے اس کے ساتھ مل کر خواب دیکھے تھے آج بھی سمجھتے ہیں کہ وہ تبدیلی لائیں گے.


ابھی تک ہمیں مایوسی نہیں ہے لیکن فرسٹریشن ضرور ہے کیونکہ حکومت کی کوئی ڈائریکشن نہیں ہے کبھی کہا جاتا ہے و چھے بچھڑا پال لو ۔کبھی کہتے ہیں مرغی پال لو ۔سمجھ نہیں آرہی اس حکومت نے جانا کہاں ہے۔ مذکورہ صحافی کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت کرنا آسان ہے ۔جس طرح وہ حکومت کررہے ہیں اس طرح تو واقعی حکومت کرنا بڑی آسان بات ہے ۔لوگوں کے مسائل کون حل کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں