وزارت پلاننگ نے ایجوکیشن کی سکالرشپ کا منصوبہ لے لیا جو کہ ان کا مینڈیٹ ہی نہیں تھا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈکی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام خلاف ضابطہ طور پر دیئے جانے کے معاملے پر 15دنوں میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ طلب کرلی، کمیٹی نے ڈی جی نیشنل لاجسٹکس سیل کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے این ایل سی سے متعلق آڈٹ اعتراضا ت کا جائزہ نہ لیا اور آئندہ ایک میٹنگ صرف این ایل سی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے لیئے منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پیر کو کمیٹی کا اجلاس کنوینئر نوید قمر کی صدارت میں ہوا ، جس میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے2016،17کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ،آڈٹ حکام نے بتایا کہ وزارت پلاننگ نے ایجوکیشن کی سکالرشپ کا منصوبہ لے لیا جو کہ ان کا مینڈیٹ ہی نہیں تھا ، سیکرٹری پلاننگ نے بتایا کہ فنڈز اور منصوبہ ایچ ای سی کو شفٹ کر دیا ، اس کے لئے صرف ایک ارب جاری ہوئے ، نوید قمر نے کہا کہ کس نے منصوبے کی منظوری دی، تفصیلات فراہم کی جائیں

https://jang.com.pk/news/921711?_ga=2.200695982.1022814524.1620116690-149536599.1620116684