اسلام آباد، 20 سے زائد خواتین سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

وفاقی پولیس نے ہوس کا نشانہ بناتے 20 سے زائد خواتین سے زبر دستی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے دو سال قبل لیڈی پولیس کا نسٹیبل کو بھی ہوس کا نشانہ بنایا تھا ، گرفتار ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، واردات کیلئے مخصوص طریقہ کار کے تحت دن کے وقت جھاڑیوں میں چھپ کر بیٹھ جاتا تھا اور اکیلی خاتون کی تاک میں رہتا تھا، ملزم خواتین کو کلورو فام سنگھا کر پہلے بے ہوش کرتا پھر انکے ساتھ زیادتی کرتا۔

https://jang.com.pk/news/921727?_ga=2.27705788.1022814524.1620116690-149536599.1620116684