کراچی والوں کو پانی ٹینکر سے دیا جاسکتا ہے تو لائنوں سے کیوں نہیں، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں پانی کی قلت کے خلاف درخواست پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دو ہفتوں میں عدالتی حکم پر

عملدرآمد کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں شہر میں پانی کی قلت کے حوالے سے دائر درخوات کی سماعت ہوئی ۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ پورے شہر میں صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا جب ٹینکرز کے ذریعے پانی دے سکتے ہیں تو لائنوں میں کیوں نہیں دے سکتے؟ عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا کہ شہریوں سے پانی کے بل تو وصول کرلیتے ہیں مگر پانی نہیں دیتے اگر ہمارے ادارے شہریوں کو انصاف فراہم کررہے ہوتے تو لوگ عدالتوں میں دھکے نہ کھارہے ہوتے ادارے وکیلوں کو فیس ادا کرتے ہیں مگر شہریوں کو ان کا حق ادا نہیں کرتے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ایک علاقے کا نہیں پورے شہر میں قلت ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایگزیکٹو انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بھی طلب کرلیا
https://jang.com.pk/news/921697?_ga=2.57593002.1022814524.1620116690-149536599.1620116684

واٹر بورڈ کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو پانی کی سپلائی منقطع

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے ہفتے کی رات سے بغیر پیشگی اطلاع پانی کی سپلائی منقطع ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک میںڈی ایچ اے اور کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے،ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہےکہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی حدود میں آب رسانی کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے۔
https://jang.com.pk/news/921611?_ga=2.258917514.1022814524.1620116690-149536599.1620116684