کراچی، شنیرا کا ڈیفنس میں کھلے مین ہولز کو لاک کرنے کا مطالبہ


سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بٴْلند کرنے والی شنیرا اکرم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کٴْھلے مین ہولز کے ڈھکن کو لاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔ٹوئٹر پر شنیرا نے ایک نجی ادارے کی خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ نیو کراچی کے علاقے میں 12 سال کا بچہ سیوریج کے مین ہول میں گِر کر جاں بحق ہوگیا۔

شنیرا نے اس خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی توجہ اس جانب دلائی تھی کہ تمام مین ہولز کو ڈھک دیا جائے‘۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ’میری توجہ دلانے پر انتظامیہ نے ایسا ہی کیا اور تمام مین ہولز ڈھک دیئے لیکن کچھ عرصے کے بعد اٴْن مین ہولز کے ڈھکن چوری ہوگئے‘۔اٴْنہوں نے مطالبہ کیا کہ ’ہمیں تمام مین ہولز کو ڈھک کر اٴْنہیں لاک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کئی افراد اس کی وجہ سے زخمی اور جاں بحق ہوچکے ہیں‘۔شنیرا نے مزید کہا کہ ’ہمیں اس مسئلے کے حل کیلئے مناسب طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

https://www.urdupoint.com/sports/detail-news/live-news-2795541.html