فارما انڈسڑی نے 6دن کی تعطیلات کا اعلان مسترد کردیا

ادویات کی تیاری اور سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، قیصر وحید

کراچی: پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کا حکومت کی طرف سے عید کے موقع پر 6دن کی تعطیلات کا اعلان مسترد کردیا ۔ پی پی ایم اے کے سابق چئیر مین ڈاکٹر قیصر وحید کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارما صنعت کو ان لمبلی تعطیلات سے مستشنی قرار دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تعطیلات کی وجہ سے کورونا بحران کے دوران ملک میں ادویات کی قلت کا خطرہ پیدا ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو ییقینی بنانے کیلئے اسے بھی تعطیلات سے مستشنی قرار دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فارما صنعت کےلئے صرف تین دن کی چھٹیوں کا اعلان کرے ۔ انہوں نے کہا اس طرح ادویات کی ملک بھر میں فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھٹیوں اور لاک ڈاءون کے فیصلے سے قبل صنعتی و تجارتی تنظیموں سے مشاورت ضرور کرے ۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ فارماصنعت کو آکسجن کی فراہمی کم نہ کی جائے اور اسے مسلسل جاری رکھا جائے ورنہ ادویات کی تیاری متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے ۔