وزیراعظم عمران خان ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے برطانیہ جائیں گے

پاکستان اور برطانیہ کے حکام وزیراعظم عمران خان کے پہلے دورہ برطانیہ کے پروگرام کو حتمی شکل دے رہے ہیں وزیراعظم عمران خان جون کے مہینے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ دیگر سرکاری مصروفیات کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کرکٹ کے میچ بھی دیکھیں گے وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ برطانیہ میں اہم سرکاری مصروفیات کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے اور ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کم ازکم دو میچ بھی دیکھنے سٹیڈیم جائیں گے ۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ برطانیہ میں قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان کی بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی ہو سکتی ہے ۔اگرچہ بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا باضابطہ طور پر کوئی شیڈیول کیا پروگرام جاری نہیں کیا گیا لیکن اس حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ دونوں ملکوں کے وزیراعظم برطانیہ میں ہونگے تو ورلڈ کپ کے موقع پر ان کی ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔


بھارت میں الیکشن کا عمل جاری ہے اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ برطانیہ تک بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہوگا اور نریندر مودی کی کامیابی یا ناکامی کی صورتحال واضح ہو چکی ہوگی اگر وہ جیت گئے تو حلف اٹھا چکے ہونگے اور پھر وہ برطانیہ میں بطور انڈین وزیراعظم موجود ہوں گے اگر انہیں شکست ہوگی تو پھر بھارت کا جو بھی وزیراعظم ہوگا اس کا شیڈول دورہ برطانیہ کے حوالے سے دہ شدہ ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ کا اہم مقابلہ 16جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہونا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ابتدائی طلاق کے مطابق دورہ برطانیہ 12 سے 14 جون تک تین روزہ سرکاری دورہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان برطانیہ میں اپنا قیام بڑھا بھی سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں