انجمن گجران سندھ کے صدر چودھری علیم الہیٰ گجّر کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

انجمن گجران سندھ کے صدر چوہدری علیم الہیٰ گجّر کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا ہے رمضان المبارک کے مہینے میں ہر سال یہاں اہتمام کیا جاتا ہے یہ سلسلہ مرحوم چوہدری الہیٰ بخش کی زندگی میں شروع ہوا تھا جسے ان کے صاحبزادے چوہدری علیم الہیٰ آگے بڑھا رہے ہیں اس سے پہلے چوہدری علیم  الہیٰ نے دو فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام بھی کیا تھا جس میں ضرورت مند مریضوں کو ادویات اور علاج معالجے کی تمام سہولیات بہم پہنچائی گئی تھیں،  انجمن گوجراں کے پلیٹ فارم سے ایسے اقدامات اور پروگراموں کے انعقاد کو تمام اراکین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور سراہا جا رہا ہے اور اسے وقت کی ضرورت قرار دے کر اس کے انتظام پر چوہدری علیم الہیٰ گجّرسمیت تمام عہدیداران اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔چودھری علیم الہیٰ گجّر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران راشن کی تقسیم کے علاوہ عید کے بعد فری میڈیکل کیمپ لگانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا  کہ  ان کے پلیٹ فارم سے دامے درمے سخنے لوگوں کی جو بھی خدمت ہو سکے گی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


اپنا تبصرہ بھیجیں