علی ظفر کا نیا گانا ’ہم مزدور‘ جاری

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنا نیا گانا ’ہم مزدور‘ ریلیز کردیا۔

علی ظفر نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دُنیا بھر میں موجود مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنا نیا گانا ’ہم مزدور‘ جاری کیا ہے۔

تین منٹ 52 سیکنڈز پر مشتمل گانے کی ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ ہمارے مزدور کس قدر محنت و مشقت کرکے روزی کماتے ہیں۔

یہ گانا گزشتہ روز ریلیز کیا گیا تھا جس پر اب تک 34 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں
دوسری جانب علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مزدوروں کی وجہ سے ہی ہمارے ملک کی معشیت کا پہیہ چل رہا ہے لیکن افسوس اُنہیں اُن کی محنت کے حساب سے اُجرت نہیں ملتی ہے
علی ظفر نے کہا کہ ’ہم ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں موبائل فون سے کھیلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی چیزوں سے پریشان ہوجاتے ہیں لیکن ہم ان مشکلات کا تصور بھی نہیں کرسکتے جن کا سامنا ان مزدوروں کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا پڑتا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے ہیروز ہیں، آئیے متحد ہوکر ان کی محنت کو سراہاتے ہوئے ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں
گلوکار نے مزید کہا کہ ’مزدور بھی ہماری طرح انسان ہیں اور اُنہیں بھی زندگی کی وہ تمام بنیادی سہولتیں میسر ہونی چاہیے جو ہمیں ملتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز یعنی یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا تھا۔

اس دن کو مزدوروں کے ساتھ دادرسی، ان کی خدمات کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے