حسن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس فاسٹ بولرحسن علی کے گرویدا ہو گئے ، کہتے ہیں کہ حسن نے جس طرح کم بیک کیا اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

آسٹریلیا میں قرنطینہ کے دوران وقار یونس نے نمائندہ جیو نیوز سے فون پر گفتگوکی اور کہا کہ حسن علی میچ ونر اور حیران کر دینے والا کرکٹر ہے، بولنگ ہو بیٹنگ ہو یا فیلڈنگ 100 فیصد جان مارنے کے لئے تیار رہتا ہے۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ حسن علی نے جس طرح کم بیک کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ان کا شاندار کم بیک ان کے ہمت نہ ہارنے کا نتیجہ ہے ۔

وقار یونس نے کہا کہ حسن علی ذہنی طور پر بہت مضبوط ہے ، وہ ایک شاندار کرکٹر ہے، انہوں نے کہا کہ حسن علی کو جب بھی گیند دو وہ مایوس نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ حسن نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ہے