حکومت ضرورت کے مطابق آئی سی یو اور وینٹیلیٹرز مہیا کرنے کی پلاننگ کرے:پاسبان

صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے،عید تک کرفیو لگا کر کورونا کنٹرول کیا جائے:سردار ذوالفقار
لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں

کراچی( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقارنے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد829,933ہوچکی ہے۔ صرف اپریل کے مہینے میں تین ہزار بچے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سارے ہسپتال بھر چکے ہیں اور مزید مریضوں کی گنجائش نہیں ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ہر روز اگر پانچ چھ ہزار مریضوں میں اضافہ ہوتا ہے توکورونا پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ عوام تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال حکام اور عوام کے لیے باعث تشویش ہے۔ اگر کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اور حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پاکستان کی صورتحال انڈیا جیسی ہو سکتی ہے۔ حکومت ضرورت کے مطابق آ ئی سی یو اور وینٹیلیٹرز مہیا کرنے کی پلاننگ کرے۔ عید تک کرفیو لگا کر کورونا کو کنٹرول کیا جائے۔ ان شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے جہاں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 10فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں سردار ذوالفقار نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت پکڑتی جا رہی ہے۔ ہر طرف سے مرنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ حکومت مرنے والوں کو شمار کرنے میں ناکام ہے۔ ہندوستان میں یہ قابو سے باہر ہو چکا ہے اور پاکستان میں قابو سے باہر ہو رہا ہے۔ ساؤتھ افریقہ اور برازیل کے کووڈ جراثیم بہت زیادہ خطرناک ہیں۔ یہ بدقسمتی سے پاکستان بھی پہنچ چکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4414مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز میں تیزی سے ہونے والا اضافہ خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ احتیاط کا متقاضی ہے۔ عوام سخت احتیاط کریں۔اگرحکومت اور عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں توبڑے نقصان سے بچاجا سکتا ہے لیکن لوگ ابھی بھی ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے، یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ ٹوٹکے اور بیماری کے متعلق افواہیں پھیلانے سے باز رہیں۔ قوم اجتماعی توبہ کرے اور اس وبا سے نجات کے لئے رمضان المبارک میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں #

جاری کردہ پاسبان پریس انفارمیشن سیل
اعظم منہاس: چیئرمین پریس اینڈ انفارمیشن سیل0300-9204794
عزیز فاطمہ: میڈیا کوآرڈینٹر: 0345-3399224 محمود خان تاجک:پریس سیکریٹری 0323-2002142
(یہ خبر آپ کو بذریعہ ای میل بھی ارسال کردی گئی ہے)