دوسری شادی کے لئے پہلی بیویوں کی شرائط نے مردوں کے پسینے چھڑوا دیئے




اسلام آباد – اپنے شوہروں کو دوسری شادی کے لئے اجازت دینے والی پہلی بیوی کی شرائط نے مردوں کے پسینے چھڑا دیئے۔ اسلام آباد کی ثالثی کونسل کے اعداد و شمار کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ برس صرف 28 مرد جبکہ رواں برس کے پہلے 4 ماہ میں صرف 8 مرد اپنی بیویوں سے دوسری شادی کی اجازت لے سکے، تاہم جن بیویوں نے اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دی انہوں نے اتنی سخت شرائط رکھی ہیں کہ مردوں کے پسینے چھوٹ گئے۔ثالثی کونسل میں درج کرائے گئے اجازت ناموں سے پتہ چلا ہے کہ خواتین کی اکثریت نے دوسری شادی کے لئے اجازت دینے کی سب سے بڑی شرط یہ رکھی کہ خاوند دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو طلاق نہیں دے گا، خاوند دوسری شادی کے بعد بھی اپنی آمدن کا زیادہ حصہ اپنی پہلی بیوی اور بچوں پر خرچ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں