شاباش ڈی ایم سی ساؤتھ شاباش

ایک ایسے مشکل وقت میں جب کہ پورا ملک کرونا کی لپیٹ میں ہے اور لوگوں کو کرونا کی وبا سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے لیے شعور اور آگاہی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ضروری حفاظتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی اور کاروباری شہر کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈی ایم سی ساؤتھ کی انتظامیہ انتہائی متحرک اور فعال نظر آتی ہے ضروری انتظامات اور اقدامات کے حوالے سے موثر حکمت عملی تیار کی گئی اور ایس او پی پر عملدرآمد کرانے میں متحرک کردار ادا کیا گیا ۔مجموعی طور پر تسلی بخش انتظامات کرنے پر ڈی ایم سی ساؤتھ کی انتظامیہ اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر ‏قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں دن رات اپنے ضلع میں صورتحال کو قابو میں رکھنے اور حفاظتی انتظامات کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی وہ اور ان کی پوری ٹیم عوام کی خدمت میں سرگرم عمل ہے ۔کرونا کا چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا عوام کو چاہیے کہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر اس مہلک وبا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات اور ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اسی میں سب کا بھلا اور فائدہ ہے