50ہزار ٹن درآمدی چینی کا ٹینڈر منظور، ترکش کمپنی کو ایوارڈ

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر کھول دیا۔مسلسل 3 ٹینڈرز منسوخی کے بعد چینی کی درآمد کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے بولی کی منظوری دیتے ہوئے ترکش کمپنی کو چینی کی درآمد کا ٹینڈر ایوارڈ کردیا۔
————————-

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چینی سکینڈل کی تحقیقات کے معاملے کی نگرانی کرنے والے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے جہانگیر ترین کی قانونی ٹیم اور ایف آئی اے کے افسروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جنہوں نے انہیں اب تک کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے میں تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔ جس کے لیے ممکنہ طور پر ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ امید ہے رواں ماہ وزیر اعظم کو حتمی رپورٹ بھی پیش کردی جائے گی۔