ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس گواہ کی مزید وقت کی درخواست منظور

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں گواہ کی جانب سے بیان قلمبند کرانے کے لئے مزید وقت کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔نیب کی جانب سے گواہ شعیب احمد عدالت میں پیش ہوا۔گو اہ کی جانب سے بیان ریکارڈ کروانے کے لئے مزید وقت کی درخواست کی گئی۔عدا لت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔