دبئی میں تعلیم حاصل کرنے والی 25 سالہ ڈاکٹر کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئی

دبئی میں تعلیم حاصل کرنے والی 25 سالہ ڈاکٹر حمل کی حالت میں کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں تعلیم حاصل کرنے اور اپنی اعلیٰ قابلیت کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کرنے والی 25 سالہ نوجوان ڈاکٹر ماہا بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ماہا نے دبئی میں تعلیم حاصل کی تھی اور وہ اپنے حسن اخلاق اور قابلیت کی وجہ سے سب ہی کہ پسندیدہ تھی۔
ڈاکٹر ماہا نے اسکولنگ کے بعد میڈیکل کے شعبہ کی ابتدائی تعلیم بھی دبئی سے ہی حاصل کی تھی، بعد ازاں وہ اعلیٰ تعلیم کیلئے اپنے ملک بھر چلی گئی تھیں۔ ڈاکٹر ماہا نے گزشتہ برس اپنے ایک ڈاکٹر دوست سے شادی کی تھی، جبکہ چند ماہ بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی منتظر تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ انتقال کے وقت ڈاکٹرز ماہا 6 ماہ کی حاملہ تھی۔ اپریل کے وسط میں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کیا گیا۔

ابتدائی طور پر ڈاکٹر ماہا کی طبیعت ٹھیک تھی، تاہم بعد ازاں کچھ پیچدگیاں پیدا ہونے کی وجہ سے پیدائش سے قبل ہی ان کے بچے کی موت واقع ہو گئی۔ بچے کی موت واقع ہونے کے بعد ڈاکٹر ماہا کی طبیعت بھی بگڑ گئی اور اب وہ کئی روز زیر علاج رہنے کےبعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-04-30/news-2794077.html