تاجروں کو سندھ بینک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم


تاجروں کو سندھ بینک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو
تاجروں کو بلاوجہ تنگ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس
کراچی۔ 30 اپریل۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پوری دنیا بحران کا شکار ہے اور ہمیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے مل کر موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ حکومت سندھ تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ ہے لیکن انسانی زندگیاں سب سے مقدم ہیں۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں کراچی کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت ریاض الدین، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ، آل سٹی تاجر کے صدر محمد شرجیل گوپلانی ، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اور دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے شرکائ نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر عمل سب کے لئے ضروری ہے۔تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہانسانی زندگیاں سب سے قیمتی ہیںعوام حکومت سندھ اور تاجر برادری کے ساتھ تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم کورونا وائرس سے نمٹ سکتے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔جبکہ کورونا وائرس کی صورتحال سے متاثرہ تاجروں کو سندھ بینک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تاجروں کے مطالبات وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے رکھوں گا۔ ناجائز جرمانہ وصولی سے متعلق کمشنر کراچی سے بھی بات کروں گا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ تاجروں کے جائز مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ اگر کوئی بھی تاجروں کو بلاوجہ تنگ کرےگا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ سخت لاک ڈاو ¿ن اور ایس او پیز پر عمل کرکے ہی دنیا کے کئی ممالک نے کورونا وائرس پر قابو پایا ہے۔ سخت فیصلے لئے بغیر صورتحال سے نمٹنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس موقع پر تاجر برادری کے نمائندوں نے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کورونا وائرس کی گھمبیر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گی۔