عائزہ خان کے حُسن پر بھارتی اداکارہ فِدا

پاکستان کے کئی مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کے حُسن پر بھارتی اداکارہ بھی فدا ہوگئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنی دلکش تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے والی ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان کی خوبصورتی کے چرچے سرحد پار بھی شروع ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت میکسی زیب تن کی ہوئی ہے
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عائزہ خان بےحد دلکش لگ رہی ہیں جبکہ یہ تصاویر اُن کے ڈرامہ سیریل ’چُپکے چُپکے‘ کی ہیں جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔

عائزہ خان کی ان تصویروں کو جہاں اُن کے لاکھوں مداح بہت پسند کررہے ہیں تو وہیں پڑوسی ملک بھارت سے بھی اداکارہ کے لیے تعریفی پیغامات آرہے ہیں
اس ضمن میں بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سنجیدہ شیخ نے عائزہ خان کی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’خوبصورت۔‘
بھارتی اداکارہ کا کمنٹ دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ عائزہ خان کے حُسن پر فِدا ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھارتی اداکارہ سنجیدہ کا یہ کمنٹ لائک کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 اعشاریہ 7 ملین یعنی 87 لاکھ ہوئی ہے
اب عائزہ خان کو 9 ملین فالوورز کرنے میں صرف تین لاکھ صارفین کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن جائیں گی جن کے فالوورز کی تعداد 9 ملین ہے