سعودی عرب کی معروف کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیت عامر بشیر چوہدری کی جانب سے مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کی معروف کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیت
عامر بشیر چوہدری کی جانب سے مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی نوید افضال نے کہا کہ رمضان المبارک حصول تقوی اور قرب الہی کا بہترین ذریعہ ہے جہاں تزکیہ نفس سے معرفت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے وہی معاشرے میں اخوت اسلامی کا جذبہ پروان چڑھتا ہے مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر تارکین وطن کو درپیش مسائل اور انکی ممکنہ حل کے لیے بھر پور تعاون جاری رکھیں گے
تقریب کے میزبان عامر بشیر چوہدری کا کہنا تھا کہ ماہ صیام خود احتسابی ، یکجہتی، صبر و برداشت غور فکر اور اخلاص کے ساتھ غریب افراد پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے سیاسی شخصیت قیصر شریف کا کہنا تھا کہ اس ماہ مبارک میں مسلمانوں پر اللہ تعالٰی کی خاص رحمت برستی ہے تقریب سے امتیاز احمد ،ناصر حبیب ،شبریز اختر ، راجہ گلزیب کیانی ، تاج محمد خان ، شعیب آرائیں ، ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی ، عمر فاروق ، عبدالماجد
، بخت شیر خان ، طلعت محمود ، منیر احمد شاد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ رمضان المبارک کے تقدس کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا موثر کردار ادا کریں تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نوید افضال کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی