تابش گوہر نے کراچی میں پی ایس او ہیڈ آفس کا دورہ کیا

وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے پٹرولیم اور پاور تابش گوہر نے کراچی میں پی ایس او ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ بورڈ آف مینجمنٹ پی ایس او کے چئیرمین جناب ظفر عثمانی اور پی ایس او کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جناب سید محمد طہٰ نے کمپنی کے دیگر مینجمنٹ ارکان کے ساتھ معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
جناب تابش گوہر نے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جس میں چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ اور مینجنگ ڈائریکٹر پی ایس او نے کمپنی کی آپریشنل اور مارکیٹنگ کارکردگی, چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں پر ان کو بریفنگ دی۔ جناب گوہر نے ایک جدید اور مستقبل پر نگاہ رکھنے والی کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او کے کردار کو سراہا جو پاکستان کی ترقی کے لئے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نت نۓ اقدامات اٹھارہی ہے۔