لاہور میں ہفتہ واتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک اعلان میں واضح کیا ہے کہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کے روز شہر میں تمام کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند رہیں گے۔البتہ صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور اہم سہولیات کھلی رہیں گی جن میں میڈیکل اسٹورز، ویکسینیشن سینٹر، دودھ دہی کی دکانیں ، گوشت، چکن ، پھلوں سبزیوں کی دکانیں اور پیٹرول پمپس شامل ہیں ۔