داتا دربار لاہور میں دہشت گردی پر حکومت اور اپوزیشن کا اظہار مذمت … جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار

داتا دربار لاہور کے باہر ہونے والے دہشت گرد حملے اور اس میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر ملک بھر سے مذمت اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت حکومتی شخصیات نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے گمراہ کن عناصر کا عمل قرار دیا ہے دوسری جانب حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس دہشت گردی کی سخت مذمت کی گئی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ صبح 8 بج کر 45 منٹ کے قریب داتادربار کے گیٹ نمبر 2 کے قریب کھڑی پولیس موبائل کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد کے جاں بحق 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی آئی جی پنجاب کے مطابق 7 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا اور یہ دھماکا خودکش تھا حملہ آور کی باقیات بھی مل گئی ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں.

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=yoqK201eV20[/embedyt]

اپنا تبصرہ بھیجیں