ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت … رہائی کے لیے اپیل دائر کرنے پر آمادہ

امریک میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ امریکہ میں کونسل جنرل سے ملاقات کے بعد وہاں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنی رہائی کے لیے اپیل دائر کرنے پر آمادہ ہوگئی ہیں ۔یہ بات سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں بتائی گئی ہے حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کا معاملہ امریکی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے.


ہیوسٹن امریکہ میں قونصل جنرل نے 18 اپریل 2019 کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے آخری ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں عافیہ صدیقی نے رہائی کے لیے اپیل دائر کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے تحریری جواب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی عدالتی نظام کے مطابق اپیل دائر کرنے کا فیصلہ صرف آفیہ صدیقی ہی کرسکتی ہیں ۔ سینٹ کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیل میں 88 پاکستانی قید ہیں جن میں سے 46 کو سزا ہوگی جبکہ 42 کے مقدمات زیر سماعت ہیں جیل میں نو پاکستانی اپنی سزا پوری کرچکے ہیں مگر جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث رہائی کا انتظار کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں