شعیب ملک بھی بھارتی عوام کیلئے دعاگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی بھارت میں عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال سے دوچار بھارتی عوام کے لیے دعاگو ہیں۔

شعیب ملک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مشکل وقت میں بھارتی عوام کے لیے خصوصی پیغام دیا ہ
شعیب ملک نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس مشکل وقت میں میری دعائیں بھارت کے ساتھ ہیں۔‘

انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث ہونے والے ناقابلِ بیان سانحات پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے
شعیب نے مزید لکھا کہ ’بھارت ہمت نہ ہارو۔‘

یاد رہے کہ اس وقت بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہورہے ہیں، بھارت میں حفظانِ صحت کا نظام زمیں بوس ہوچکا ہے اور لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن بھی دستیاب نہیں ہے