چترالی خاتون سے شادی ، مرد کا چال چلن گھر کی تصدیق کی قرارداد متفقہ منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے چترال میں باہر کے لوگوں کی شادی کیلئے مرد کی چال چلن اور گھر کی تصدیق لازمی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد کی متفقہ منظوری دیدی ہے، اسمبلی نے آرٹیکل 27 کے تحت پاٹا کا ختم کوٹہ 20سال تک بڑھانے ،احساس پروگرام کے دائرہ کو وسیع کرنے اور فیس بک موناٹائزیشن شروع کرنیکی قراردادوں کی بھی منظوری دی، گزشتہ روز معاون خصوصی وزیر ذادہ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی غربت سے فائدہ اٹھاکر لوگ باہر سے شادی کی غرض سے آتے ہیں جن کے مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے چترال کی بیٹیاں قتل ہوتی رہتی ہیں جو بھی شخص چترال سے شادی کرنا چاہے اس کے چال چلن اور گھر سے متعلق تصدیق ضلعی پولیس افسر کرے جبکہ والدین بھی پولیس تصدیق کے شادیوں سے گریز کریں
https://jang.com.pk/news/918295?_ga=2.174743083.825734898.1619520677-1149932061.1619520677