عوام ایک قیدی کے ساتھ ہیں حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے




سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اب بھگت رہے ہیں کیونکہ حکومت نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی دوسری طرف نواز شریف کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی نوازشریف آج بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا عمران خان کو لانے والے اور اچھی طرح صورتحال کو سمجھ گئے ہیں اور اب بھگت بھی رہے ہیں. جاتی امرا میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے بہت بڑی تعداد میں لوگ آئے ہیں اس موقع پر سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جوش و جذبہ دیکھ لیں یہ وہی لوگ ہیں جو عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے دوسری طرف یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے حکمران خود ہی چلے جائیں اس سے پہلے کے عوام ان کو اٹھا کر باہر پھینک دیں سینیٹر پرویز رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ عوام ایک قیدی کے ساتھ ہی حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ۔وقت نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کردیا ہے جیل کے دروازے نوازشریف کو زیادہ عرصہ عوام سے دور نہیں رکھ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں