داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ، فزیکل کلاسز بند ، امتحانات ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل اور فزیکل کلاسز بند کردی گئیں جبکہ بی ای اور بی آرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ داؤد یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتے کیسز کی وجہ سے این سی او سی اور حکومت سندھ کے الرٹ پر عمل کرتے ہوئے آج 26؍ اپریل سے 14مئی 2021ء تک رمضان اور عید بریک کااعلان کردیا گیا ہے اور تمام تعلیمی سرگرمیاں ، صبح اور شام میں فزیکل کلاسز ، آن لائن کلاسز بند کردی گئیں جبکہ جامعہ میں جاری بیچلرز آف انجینئرنگ اور بیچلرز آف آرکیٹیک کے جاری امتحانات ملتوی کردیئے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاہم انتظامی دفاتر 50فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے ۔