اقتدار کے مزے لوٹنے والے برے وقت میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں

مسلم لیگ نون کی قیادت سے کھلم کھلا اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے والی ماروی میمن نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے عظمت نامی شخص کو سوشل میڈیا پر جواب دیا ہے۔سوشل میڈیا پر عظمت نامی شخص نے ماروی میمن کو کہا تھا کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والے برے وقت میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ اس پر ماروی میمن سے چپ نہ رہا گیا اور وہ بول پڑیں .  انہوں نے جواب دیا کہ…اتنی جو ڈرتا تو اپ میں ہو ہی نہیں سکتی کہ اپنی قیادت سے پوچھیں کہ ماروی کے ساتھ زیادتی ہونے کے بعد آپ کی اسلامک قیادت نے اسلام کا ساتھ دیا یا بزدل کو بچانے کا۔ ماروی میمن اسی پر بس نہیں ہوئی بلکہ مزید بولی کے آپ اپنی عقل کے مطابق درباری پنا جاری رکھیں اور حقیقت سے ڈریں۔





ماروی میمن کی جانب سے یہ جواب دیے جانے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے کہ ماروی میمن کے ساتھ کیا ہوا کب ہوا اور وہ بزدل شخص کون ہے جسے مسلم لیگ نون کی قیادت نے بچانا چاہا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ماروی میمن اس وقت مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت سے سخت ناراض ہیں وہ ناراضگی کی اصل وجہ عوام کے سامنے نہیں لا رہی لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ مسلم لیگ نون کی قیادت بخوبی سارے حقائق اور واقعات سے آگاہ ہونے کے باوجود ان کا ساتھ نہیں دے رہی اور ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا لہذا وہ اشاروں کنایوں میں مسلم لیگی قیادت اور قطع ڈرتا لوگوں کو خبردار کر رہی ہیں کہ ان کو مزید لب کشائی پر مجبور نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں