سندھ کے علاوہ تین صوبوں میں فوج کی تعیناتی کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سول حکومت کی مدد کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سے متعلق اہم اعلان کردیا، اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کورونا صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) اہم اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس کے بعد ملک کے 3صوبوں سمیت گلگت ،کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

Courtesy ary news