پاکستان بھر میں ساڑھے 12 سو سے زائد دھنک کلینک ایک خاموش انقلاب برپا کر رہے ہیں ؟

دنیا بھر میں برتھ کنٹرول کے لئے ماڈرن پروڈکٹس استعمال ہوتی ہیں پاکستان اس وقت دنیا میں آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے لیکن پیدائش میں وقفے کے لیے استعمال ہونے والی موڈرن کنٹراسیپشن پروڈکٹس کا استعمال پاکستان میں کافی کم ہے خاص طور پر پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں لوگوں کو ان پروڈکٹس تک رسائی نہیں ہے بڑی آبادی ہونے کی وجہ سے ملک کے تمام علاقوں خاص طور پر دور افتادہ اور مشکل علاقوں میں عوام تک ان سہولتوں کی فراہمی اکیلے سرکار کے بس کی بات نہیں اس لیے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی تنظیمیں اور اپنے وسائل خود پیدا کرنے کے لیے سرگرم ادارے اس حوالے سے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
مختلف مطالعاتی رپورٹ سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ غریب آبادیوں میں بسنے والے افراد تک ماڈرن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سوشل فرنچائزنگ ایک انتہائی موثر اور کامیاب طریقہ ہے ۔


پاکستان میں پاپولیشن کنٹرول اور ویلفیئر کے لیے کام کرنے والے مختلف پرائیویٹ ادارے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ان میں غیر منافع بخش غیر سرکاری ادارے این جی اوز کی شکل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ایسے اداروں اور تنظیموں کی خدمات قابل تعریف اور قابل ستائش ہیں ۔
ڈی کے ٹی DKT پاکستان میں ایسی خدمات فراہم کرنے والا ایک نمایاں ادارہ ہے ۔اس کے زیر اہتمام ملک بھر میں بارہ سو پچاس سے زیادہ کلینک کام کر رہے ہیں جنہیں دھنک فرنچائز کا نام دیا گیا ہے ۔بنیادی طور پر یہ دھنک کلینک نیٹ ورک پاکستان میں ایک خاموش انقلاب برپا کر رہا ہے کیونکہ ان کلینک نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں ایسی کوالٹی فیملی پلاننگ سروسز مہیا کی جارہی ہیں جن کا خرچہ قابل برداشت ہے ۔دھنک کلینک پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور مختلف پروگرام ہے جیسے ایم این سی ایچ اور ڈیپارٹمنٹ آف پاپولیشن ویلفیئر کی پارٹنر شپ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے جہاں پروائیڈر اور ڈی کے ٹی اس کلینک نیٹ ورک کی کنسٹرکشن ،روڈ کس کی فراہمی ،عملے کی تربیت ،کوالٹی کو یقینی بنانا ،مانیٹرز اور موبلائزیشن کی ساری ذمہ داری لیتا ہے ۔ڈی کے ٹی اس حوالے سے پوری مدد اور معاونت فراہم کرتا ہے کہ دھنک کلینیک کو کامیابی سے ایک بزنس کے طور پر چلایا اور آگے بڑھایا جا سکے ۔
ملک بھر میں ساڑھے بارہ سو سے زائد دھنک کلینک انفرادی سطح پر بھی ضروریات پوری کر رہے ہیں اور مڈ وائف کو ضروری ٹریننگ اور فیملی پلاننگ کی کونسلنگ میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں ۔عوام اپنے علاقے میں نزدیک ترین ڈرنک ہیلتھ کیئر سینٹر مقام جاننے کے لیے ہیلپ لائن نمبر
080013422 پر بآسانی رابطہ کر سکتے ہیں ۔
————————–
Report-Salik-Majeed-
—————————
Whatsapp…………92-300-9253034