پورے ملک کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے. نواز شریف




سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر اپنے بیانیے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ستر سال سے جاری اس کھیل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس نے قائداعظم کے پاکستان کو تماشہ بنا دیا ہے ۔پاکستانی عوام کے نام اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا ہے کہ میدان میں آؤں گھر گھر گلی گلی پوچھا پوچھا گاؤں گاؤں میرا یہ پیغام پہنچاؤ ۔ اٹھو اور ایک تحریک بن کر پھیل جاؤ ایک عظیم فتح آپکی منتظر ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں پورے ملک کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے ہمیں زنجیریں توڑنا ہوں گی جس کھیت سے نکلنا ہوگا۔ جاتی عمرہ سے کوٹ لکھپت جیل جانے سے قبل پاکستانی عوام کے نام نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے وطن کے عزیز لوگو …  مجھےآپ سے دور رکھنےکےلیےقید میں ڈال دیا گیا ہے یہ لوگ نہیں جانتے کہ یہ جیل اور قید میرا اور آپ کا رشتہ کبھی ختم نہیں کرسکتی۔نواز شریف نے یاد دلایا کہ نہ کل کوئی آمر یہ رشتہ توڑ سکا تھا نہ آج ڈوری ھلانے والے یہ رشتہ توڑ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں