ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈکے عملے نے اس دوران رات دن فراہمی آب کی لائنوں کی مرمت

کراچی ( ) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایات پرماہ رمضان المبارک کے موقع پر نافذ ہائی الرٹ کے دوران واٹربورڈ نے اب تک فراہمی ونکاسی آب کی 1680شکایات کا خاتمہ کردیا ہے،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈکے عملے نے اس دوران رات دن فراہمی آب کی لائنوں کی مرمت،لیکیجز،سیوریج اوورفلو کے خاتمے،پانی کی لائنوں کی صفائی،پانی کی بوسیدہ اور دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی سیکڑوں شکایات رفع کردی ہیں،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پرجمشید ٹاؤن یوسی 13میں دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن،اسکیم 33میں دھنسنے والی 60انچ قطر کی مین ٹرنک سیوراورواٹرپمپ چورنگی کے قریب دھنسنے والی 18انچ قطرکی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا ہے،اس کے علاوہ پٹھان کالونی پمپنگ اسٹیشن کی موٹروں کی ریوائنڈنگ اور بال بیئرنگ تبدیل کرکے انہیں قابل استعمال بنایاگیا،گلبرگ بلاک 16میں پانی کی قلت کا خاتمہ کردیا گیا،سومار اسماعیل اور سومار کندنی گوٹھ ملیر میں پانی کی فراہمی کیلئے انٹر کنکشن کا کام کیا گیا،لعل شاہ پمپنگ اسٹیشن ملیر کی موٹروں کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی بہتربنائی گئی، بریلوی کالونی یوسی 7شاہ فیصل میں 8انچ قطر کی سیوریج لائن بچھائی گئی،بلاک 11گلبرگ میں 4انچ کی پانی کی لائن کی صفائی کرکے فراہمی آب بہتر کی گئی،نارتھ کراچی سیکٹر7سی,7ڈی میں 200ہارس پاورکاپمپ فعال کردیا گیا ہے،سیکٹر11ای نارتھ کراچی،شیروک لائن لیاری میں پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایت دور کردی گئی،بھینس کالونی کے قریب 18اور12انچ قطر کی لائن،بلاک10گلستان جوہر میں 18انچ قطر کی پانی کی لائن،پاپوش نگر چاندنی چوک پمپنگ اسٹیشن سے متصل 12اور 10انچ قطر،ریکسرلین،کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب 24انچ قطر کی پانی کی لائن،مسجد اقصیٰ گلبرگ بلاک15 گلبرگ کے قریب 18انچ قطر،ماڈل زون نزد سیکیورٹی پیپرز10انچ قطر،بلاک 18گلبرگ نزد رحمت بیکری12انچ قطرکی،سیکٹر5ایل نارتھ کراچی میں 8انچ قطرکی لائن کی مرمت کرکے متعددرساؤ کا خاتمہ کیا گیا اور پانی کا ضیاع روک دیا گیاہے،اس ہی اثناء میں ہریانہ کالونی گلشن ضیاء،شاہ فیصل چوک،سرسید کالونی اورنگی ٹاؤن،فرددوس کالونی سینٹری مارکیٹ،بلاک 3ڈی، بلاک 1،گول مارکیٹ، بلاک 3ایچ، چاولہ مارکیٹ ناظم آباد،ناتھا خان،سعادت کالونی،یوسی 9اور10،عباسیہ مسجد،پتھر روڈشاہ فیصل ٹاؤن،میٹرویل تھری،بغدادی،شاہ عبدالطیف روڈلیاری،سیکٹر4بی سرجانی ٹاؤن،بوستان رفیع جامعہ ملیہ روڈ،سائٹ ٹاؤن زبیری کالونی،،موسیٰ کالونی،کریم آباد نزد میانداد اسپورٹس،شعبان گوٹھ نزد جماعت خانہ، بغدادی،یوسی 8,9,10,11,114,2،اور مین ٹینری روڈ،حاجی پیر محمدروڈ لیاری،بلاک 2گلبرگ،ناتھاخان گوٹھ،سائٹ ٹاؤن میٹرویل یوسی4،یوسی 12گولڈن ٹاؤن،رشیدیہ مسجد یوسی 26کورنگی میں واٹربورڈ کی جیٹنگ راڈنگ،ونچنگ مشینوں اور افرادی قوت کی مدد سے سیوریج لائنوں ومین ٹرنک سیورکی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کی شکایات دور کی گئیں،رحیم خان جوکھیو گوٹھ ضلع کورنگی،میٹرویل یوسی 4 میں سیوریج،بلال کالونی کورنگی میں 6انچ قطرکی پانی کی لائن،لیموگوٹھ یوسی 26میں 12انچ قطر،منورچورنگی گلستان جوہرکے قریب 12انچ قطر کی،کباڑی مارکیٹ میں 8انچ قطر،گل محمد لین لیاری میں 8انچ قطرکی سیوریج لائن.،گلبرگ بلاک 3میں 8انچ قطر،سائٹ ٹاؤن یوسی 7میں سیوریج لائن،یوسی 14جمعہ گوٹھ،میں 18انچ قطرکی بوسیدہ و ناکارہ سیوریج لائنیں تبدیل کرکے نکاسی آب کے مسائل کا خاتمہ کیا گیا،شیرشاہ پنکھا ہوٹل مسجد دارالصلوۃ بلاک 3لیاقت آباد،شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف یوسیز،قائدآباد یوسی6,7 میں ٹوٹے مین ہولز کی مرمت اور ان پر رنگ سلیب رکھنے کاکام کیاگیا،جبکہ ملیر یوسی 13بھٹائی آباد میں انڈرگراؤنڈ ٹینک کی تعمیر جاری ہے۔
ر ضوان حیدرؤ
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ