پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی لائسنس کے اجرا کے خلاف کیس




اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کونئے لائسنس جاری کرنے سے روک دیا،
عدالت نے لائسنس اجرا کے حوالے سے پیمرا کا حتمی فیصلہ عدالتی حکم سے مشروط کر دیا، عدالت نے وزارت اطلاعات اور پیمرا کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پی بی اے کی درخواست پر سماعت کی، پیمرا 119چینلز کو لائسنس دے چکا جبکہ 80 کی گنجائش ہے، وکیل پی بی اے فیصل صدیقی، پی بی اے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا،  پیمرا کو 12 مارچ کے بعد 15 دن میں درخواست پرفیصلہ کرنا تھا،  پیمرا نے ہماری درخواست پر فیصلہ کرنے کی بجائے لائسنس کی بولی شروع کردی، وکیل۔ نئے لائسنس جاری کرنے سے کیا فرق پڑے گا، چیف جسٹس اطہر من اللہ کا پی بی اے وکیل سے استفسار، پیمرا کے پاس اتنی گنجائش نہیں جتنے لائسنس جاری کررہاہے، وکیل، ہماری درخواست یہی ہے کہ جب گنجائش نہیں تو نئے لائسنس کااجرا کیوں کیا جارہا ہے، وکیل، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں