ہم جھکے نہ کبھی ظلم کے سامنے … گو ہوئی ہم پے ہے ظلم کی انتہا

جھکا نہیں نواز شریف  … مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے حوالے سے نیا ٹرینڈ متعارف کرادیا جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور حامیوں میں مقبولیت اختیار کرگیا مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی سیاسی جدوجہد پر مبنی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام بھی دیا ہے جس نے کہا گیا ہے کہ ہم جھکے نہ کبھی ظلم کے سامنے ہم ہیں کوہِ گراں اپنا ماضی گواہ نہ کسی حال میں ہم نے بدلہ چلن ۔گو ہوئی ہم پہ ظلم کی انتہا۔


مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ نون کو متحرک کر دیا ہے اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کی خدمات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے انہوں نے مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور ان کے حامیوں کے دلوں کو گر ما دیا ہے اور ان کی ہمدردیاں حاصل کرلی ہیں یاد رہے کہ مریم نواز نے اس سے پہلے اپنے ایک پیغام میں سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ خود میاں نوازشریف کو چھوڑنے ان کےساتھ جیل جائیگی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کتنا کٹھن فیصلہ ہے ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا اور اتنا ہی کٹھن فیصلہ ہے اب اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے لیکن میں جاؤں گی کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مریم نواز اب پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کے لیے تیار نظر آرہی ہیں اور آنے والے دنوں میں وہ اپنے والد کی رہائی اور مسلم لیگ نون کی سیاسی طاقت کے مظاہرے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی اسی لیے مسلم لیگ نون کی قیادت نے انہیں پارٹی میں نائب صدر کا عہدہ دیا ہے.

 

اپنا تبصرہ بھیجیں