جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ میں پیچلر پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں چار سالہ بی ایس ان پبلک ہیلتھ پروگرام کے لیے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوا۔ پینتیس امید واروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آفس آف ایڈمشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق 90 منٹ کے دورانیہ پر مشتمل داخلہ ٹیسٹ کا سوال نامہ انگریزی، ریاضی، اور معلومات عامہ کے سوالات پر مشتمل تھا۔ کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی فہرست اگلے ہفتے میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع کر دی جائے گی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے بتایا کہ بی ایس پی ایچ جے ایس ایم یو کےایپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام ایک چارسالہ انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام ہے۔ انہوں نےڈائرکٹر ایڈمیشنز نعمان احسن کے ساتھ امتحان گاہ کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز کی پیروی کو یقینی بنایا۔
مزید معلومات برائے صحافی خواتین و حضرات:
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کمیونیکیشنز آفس، فون: 021-99205185، ایکسٹنشن 1141