آج دوسرے روز بھی کراچی پریس کلب کے باہر محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ کے 76 کنٹریکٹ ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ




آج دوسرے روز بھی محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ کے کنٹریکٹ ملازمین کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری رہا، مظاہرین  کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس آف سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ  خدا کے واسطے اپنے کئے ہوئے وعدے پر عمل کروائیں، ہائی کورٹ سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم کے باوجود ہمیں نہ مستقل کیا جاتا ہے اور نہ ہی ہمیں 8 ماہ کی تنخواہیں دی جاتی ہے، ، ہم سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ میڈم لبنیٰ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ خداراہمیں مستقل کرکے 8 ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں