پاکستان امریکن بزنس پروفیشنل ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کا بین المذہبی افطار ڈنر

 کراچی (نمائندہ خصوصی )ہیوسٹن کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں پاکستان امریکن بزنس پروفیشنل ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے بین المذہبی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں تمام مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ہم اپنی ریاست میں امن اور رواداری کو فروغ دے رہے ہیں۔ امریکی کانگریس کی رکن اور پاکستانی کو کس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کا خصوصی پیغام لے کر آئی ہیں کہ امریکا پوری دنیا کو آپس میں جوڑنے کا عزم رکھتا ہے اور تمام قوموں کو آپس میں جوڑنے کے اسی جذبے کے باعث امریکہ عظیم ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان جذبہ ایثار اور قربانی کے احساسات کو بیدار کرتا ہے اور اس سے ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس اور دوسروں کے کام آنے کی تربیت ہوتی ہے۔
اس موقع پر اسٹیٹ ریپریزنٹیٹو ران رونالڈز نے کہا کہ کہ ہمیں ریاست ٹیکساس میں رہنے والی مسلمان کمیونٹی پر فخر ہے کہ وہ وہ ہمارے معاشرے کا بہترین حصہ ہے اور آج کے افطار ڈنر کے ذریعے محبت اور بھائی چارے کا پیغام امام دوسری کمیونٹیز تک پہنچا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہیرس کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ اٹارنی نے افطار ڈنر کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ تمام تمام کمیونٹیز کو ساتھ لے کر چلے اور ہر حوالے سے ان کی مدد کریے۔ یہاں رنگ و نسل مذہب اور قومیت کی بنا پر پر کسی کے ساتھ تخصیص کی اجازت نہیں ہے۔۔تقریب میں میں پاکستان کے قونصل جنرل برار ہاشمی سمیت جنرل سکریٹری پی اے بی پی اے ثناء ، شیرف ایرک فگن ، شیپنک خان ، کاؤنٹی کے خزانچی بل ریکرٹ ، ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن ایم مڈلٹن ، کونسل مین نوشاد کرملی، کانسٹیبل نبیل شائک، کانگریسی الگرین کے چیف سیم مرچنٹ، اسلامی اسکالر توقیر شاہ، بین العقائد رہنما، میئر اسٹافورڈ سیسل، میئر شوگرلینڈ، ہیوسٹن پولیس کی لینش دانش حسین، کیپٹن شیرف ناصر عباسی،فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، حائقہ خان، بی اے یو سی یو کے صدر فیضان عتیق، اٹارنی نومی حسن، احمد کمال،محمد مارفانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ افطار ڈنر میں 65 سے زائد منتخب نمائندوں،رکن کانگریس اور بڑی تعداد میں میں اعلی افسران خصوصاؑ ججز حضرات کے ساتھ ساتھ عمائدین شہر نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے آرگنائزر ہارون مغل نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر فوڈر ڈرائیو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ گورنر ٹیکساس کی جانب سے سرکاری طور پر 16اپریل کو فورڈ بینڈ کاؤنٹی کے افطار ڈے بھی اناونس کیا گیا ۔اس موقع پر سینکڑوں افراد نے مسلمان کمیونٹی کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔