مشکل فیصلوں سے چند دن دور ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کو چند دن بعد مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس کے بعد انہوں نے بتایا کہ عوام احتیاط نہیں کر رہے جس کے باعث کیسز میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کورونا صورتحال اچھی نظر نہیں آرہی۔ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباؤ ہے۔

کورونا کی شرح مردان میں33، پشاور26 اور بہاول پور38 فیصد ہے۔ قوم بھی عمل نہیں کررہی، انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کررہی۔

گزشتہ سال قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، اس مرتبہ عمل نہیں ہورہا۔ اسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت 90فیصد استعمال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا اگر کورونا کی صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے۔ ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے، چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے۔ کچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے۔

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا سے148اموات ہوئیں اور5ہزار499نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار600تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد
7 لاکھ 72ہزار381ہو گئی ہے