ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلسٹس ، سندھ اے پی جے کی نومنتخب ایگزیکٹیو کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس

کراچی – ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلسٹس ، سندھ  اے پی جے کی نومنتخب ایگزیکٹیو کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس صدر ارباب چانڈیو کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اے پی جے کے شفاف انتخابات کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی/ الیکشن کمیٹی کو خراج تحسین کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی جبکہ پھر پور تعاون پر کراچی پریس کلب سمیت صحافتی تنظیموں پی ایف یو جے، کے یو جے سے اظہار تشکر کیا گیا۔


اجلاس میں سینئر صحافی طاہر حسن خان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اے پی جے اپنے ممبران اور سندھ اسمبلی کی کوریج کرنے والے تمام صحافیوں کے مسائل کے حل، انکی فلاح و بہبود سمیت پیشہ وارانہ امور سے متعلق تربیتی ورکشاپس، سیمینارز کا انعقاد کریگی اجلاس میں اے پی جے کے عبوری آئین کی منظوری دی گئی جبکہ آئین کی تشکیل اور تنظیمی امور پر مشاورت کے لئے سینئیر پارلیمانی صحافیوں پر مشتمل ایڈوائزری کونسل کے قیام کی منظوری دی گئی کونسل سینئر صحافی طاہر حسن خان کی سربراہی میں کام کریگی جس کے ارکان میں سینئر صحافی شاہد جتوئی، بچل لغاری، شاہد غزالی، قاضی آصف، سالک مجید شامل ہیں ایڈوائزری کونسل میں مزید ارکان ایگزیکٹیو کمیٹی کی مشاورت سے شامل کئے جاسکیں گے اجلاس میں متفقہ طور پر چار رکنی اسکرونٹی کمیٹی کی منظوری دی گئی اسکرونٹی کمیٹی اے پی جے (سندھ) کے اراکین کی اسکرونٹی اور نئی رکنیت سازی کے لئے تجاویز مرتب کرکے اپنی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریگی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں