بلدیات سندھ کے کرپٹ 21افسران و اہلکاروں کےخلاف بدعنوانی کا مقدمہ اور اربوں روپے مالیت کی گندم خرد برد میں ملوث 15افسران کےخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری




کراچی – نیب کےبعد محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی کارروائیوں میں تیزی آگئی کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور سرکاری اختیارات کےغلط استعمال میں ملوث افسران کےگرد گھیرا تنگ کردیا گیا منگل کو چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس میں اربوں روپے مالیت کی گندم خردبردمیں ملوث 15افسران کےخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ محکمہ تعلیم،بلدیات سندھ کےکرپٹ 21افسران واہلکاروں کےخلاف بدعنوانی کامقدمہ درج کرنے کی منظوری دی گئی اینٹی کرپشن کمیٹی ون نے محکمہ صحت اسکولز ایجوکیشن اور دیگر محکموں میں 67اوپن انکوائریز شروع کرنے کی منظوری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں