پاپولیشن کنٹرول ۔ضروری پروڈکٹس کی لوکل پروڈکشن کے حوالے سے اہم پیش رفت

دنیا میں زیادہ آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر پہنچ جانے والے پاکستان کے لیے اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح پر قابو پا نا ایک بہت بڑا چیلنج بنا ہوا ہے ساری دنیا کی نظریں پاکستان سمیت ان ملکوں پر لگی ہوئی ہیں جہاں پر آبادی میں اضافے کی شرح بہت اونچی ہے عالمی سطح پر منعقدہ کانفرنسوں اور اجلاسوں میں پاکستان اس عزم کا اعادہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی آبادی کی تیز رفتار شرح کو قابو کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا پاکستان کی سپریم کورٹ نے بھی اس صورتحال پر نوٹس لیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نیو وفاقی سطح پر اور چاروں صوبوں نے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی بجٹ میں اضافہ اور عوام میں شعور آگاہی بڑھانے کے لیے اقدامات شروع کیے گئے سپریم کورٹ کی بنائی گئی ٹاسک فورس کے اہم سفارشاتی نکات میں ایک بات یہ بھی تھی کہ فیملی پلاننگ کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کی بیرون ملک درآمد کے ساتھ ساتھ لوکل پروڈکشن کی حوصلہ افزائی کی جائے اور مقامی طور پر ان مصنوعات کو تیار کرکے زیادہ سے زیادہ شادی شدہ جوڑوں تک ان کی رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ اولاد کی پیدائش کے حوالے سے مناسب وقت رہتے ہوئے ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنا سکیں اس سلسلے میں صوبائی اور وفاقی حکومت سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اور تنظیمیں اپنا اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کریں ۔
اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فیملی پلاننگ کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری اور پروڈکشن کے لیے باقاعدہ فیکٹری لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے فیملی پلاننگ کے شعبوں میں سرگرم افراد کو اچھی خبریں سننے کو ملیں گی ۔
جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ فیملی پلاننگ مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے ڈی کے ٹی DKT کمپنی نے ایک بہت جرات مندانہ فیصلہ اور کیا ہے یہ کمپنی غیر روایتی اقدامات کے لیے مشہور ہے اپنے منفرد اور انوکھے آئیڈیاز کے ساتھ یہ کمپنی ماضی میں کافی کامیابیاں سمیٹ چکی ہے فیملی پلاننگ کے حوالے سے خاص طور پر پاکستان میں اس کمپنی کی کافی شہرت ہے اور اس کمپنی نے پاکستان کے مختلف دور افتادہ اور مشکل علاقوں میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے بہت اہم کام کیا ہے جس سے ملکی اور عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے ۔
اب یہ کمپنی پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فیملی پلاننگ میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی پروڈکشن کرنے والی فیکٹری فیصل آباد میں لگانے جا رہی ہے فیکٹری کے لئے زمین کا انتخاب ہو چکا ہے اور اس پر کام تیزی سے جاری ہے یہ پاکستانیوں کے لئے ایک بہت بڑی خبر ہے کیونکہ فیملی پلاننگ کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات ماضی میں بیرون ملک سے منگوانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا اور ان مصنوعات کی امپورٹ پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوتا تھا جسے مقامی طور پر فیکٹری لگائے جانے کے بعد باآسانی بچایا جا سکے گا اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار ہونے والی مصنوعات نسبتا کم قیمت پر اور سستے داموں عوام کی پہنچ میں آ جائیں گی اور اس کا بہتر استعمال معاشرے میں مفید نتائج سامنے لائے گا یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ماضی میں بعض مصنوعات بھارت سے بھی منگوائی جاتی رہی ہیں لیکن سال پاک بھارت کشیدگی کے بعد انڈیا سے منگوائی جانے والی مصنوعات پاکستان آنا بند ہو گئی پاکستان نے انڈیا سے مصنوعات کو خریدنے کا عمل روک دیا اور اب مختلف یورپی ملکوں سے یہ مصنوعات پاکستان آتی ہیں جن پر لاگت زیادہ آتی ہے بھارت نے کافی سال پہلے مقامی طور پر ان مصنوعات کی پروڈکشن کا فیصلہ کیا اور فیکٹریاں لگائی تھی جبکہ پاکستان نے اس معاملے میں زیادہ توجہ نہیں دی تھی اور عالمی فنڈنگ سے آنے والی مصنوعات کا استعمال پاکستان میں کیا جاتا رہا ۔اب پاکستان میں مقامی طور پر ان مصنوعات کی تیاری اور پروڈکشن کے لیے فیکٹری لگانے کا سنجیدہ فیصلہ ہوا ہے متعلقہ انڈسٹری میں توقع کی جارہی ہے کہ مزید فارما کمپنیاں اور سرمایہ کار اس جانب راغب ہوں گے اور سرمایہ کاری کریں گے جس کے نتیجے میں فیملی پلاننگ کی پروڈکٹس مقامی طور پر زیادہ سستی دستیاب ہو سکیں گی ۔
پاکستان میں بننے والی ایسی مصنوعات کے حوالے سے اگلا مرحلہ ان کی کوالٹی اور انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کو برقرار رکھنے کا ہوگا یقینی طور پر اس حوالے سے سوالات اٹھائے جائیں گے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ڈی کے ٹی کمپنی نے اس حوالے سے ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں ماضی میں انڈیا سے تیار ہونے والی مصنوعات کا بیس فیصد پاکستان میں استعمال ہوتا رہا ہے اب یہ تمام مصنوعات پاکستان میں خود تیار ہوگی ابتدائی مرحلے میں پروڈکشن محدود لیکن پاکستان کی ضروریات کے حوالے سے کافی ہو گی اگلے مرحلے میں پروڈکشن کو بڑھا کر پاکستان سے ان مصنوعات کو دیگر ملکوں میں فروخت کیا جا سکے گا پاکستانی پروڈکٹس کی بہت بڑی مارکیٹ افریقی ملکوں میں ہوگی ۔
رپورٹ سالک مجید
—————
e-mail…..Jeeveypakistan@yahoo.com
————
Whatsapp……..92-300-9253034